فواد خان کی ”کپور اینڈ سنز “ریلیز ‘ عامر خان نے فلم کو پرفیکٹ قرار دیدیا

جمعہ 18 مارچ 2016 13:23

فواد خان کی ”کپور اینڈ سنز “ریلیز ‘ عامر خان نے فلم کو پرفیکٹ قرار ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) اداکار فواد خان اور عالیہ بھٹ کی فلم’ ’کپور اینڈ سنز“ بھارتی سنیماگھروں پر ریلیز کردی گئی، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی فلم کو پرفیکٹ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ممبئی میں کپور اینڈ سنز کی خصوصی اسکریننگ ہوئی ، جس میں عامرخان سمیت انوشکا شرما، کرن جوہراور دیگر نے شرکت کی، مسٹر پرفیکٹ عامر خان نیفلم کی اسٹوری اور کرداروں کی تعریف کرتے ہوئے فلم کو بہترین قرار دیا۔پاکستانی اداکار فوادخان، سدھارتھ ملہوترا، رشی کپور اورعالیہ بھٹ پر مشتمل ’کپور اینڈ سنز‘جمعہ 18 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :