بھارتی پاپ گلوکارسونو نگم پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ سے متاثرہوگئے‘ جرات مند اورعقلمند سمجھنے لگے

جمعہ 18 مارچ 2016 13:23

بھارتی پاپ گلوکارسونو نگم پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ سے متاثرہوگئے‘ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی پاپ گلوکارسونو نگم پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ سے متاثرہوگئے، ٹویٹر کے ذریعے قندیل کے بے باک انداز کوسراہا۔قندیل بلوچ آج کل سوشل میڈیا پربے باک اورمتنازعہ ویڈیوزاپلوڈ کررہی ہیں جن کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ پرگفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی انہی ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے بھارتی گلوکار سونو نگم کو اپنا مداح بنا لیا ہے جس کا اظہار سونو نگم نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں قندیل کی جرات کی تعریف کرکے کیا۔

سونو نگم کے ٹویٹ پرا?پ اپنا سرکھجائیں یا دل جلائیں ایک بات تو طے ہے کہ سب قندیل کی باتیں کررہے ہیں۔ کچھ روز قبل قندیل نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی ٹیم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ٹیم 19 مارچ کو ہنے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پاک بھارت میچ میں بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تووہ ان کے لئے ’رقص‘ کریں گی۔ ان کے اس ویڈیو پیغام پر پاکستان میں انہیں بے پناہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم انہیں اس متنازعہ ویڈیو پربے پناہ ٹریفک ملی۔