پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ ابراہیم نے نیم عریاں تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک مرتبہ پھر تہلکہ مچادیا

جمعہ 18 مارچ 2016 13:28

پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ ابراہیم نے نیم عریاں تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ سٹارکڈز آئے روز سماجی روابط کی سائٹس پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ تاہم سابق بولی ووڈ اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ ابراہیم سماجی رابطے کی سائٹس پر اپنی بولڈ ترین تصاویر شیئر کرنے میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

عالیہ کی جانب سے حال ہی میں موبائل فوٹو شیئر نگ سروس انسٹا گرام پر اپنی نیم عریاں تصاویر شیئر کر کے تہلکہ مچا دیا ہے۔

انھوں نے نارنجی رنگ کی بکنی میں دبئی کے ساحل پر موج مستی کرتے ہوئے لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں جن پر عوام کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل جب عالیہ کی جانب سے اپنی ایسی ہی قابل اعتراض تصاویر شیئر کی گئیں تھیں توانھیں خاصے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا تھا