لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے,,,پولیس کے اعلی افسران قانون پر عمل درآمد کرانے کی بجائے لینڈ مافیا سے مل کر شہریوں کو تنگ کرنےمیں مصروف ہیں.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 مارچ 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد,فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار کے وکیل میر شفیق نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی آشیر باد سے ریونیو افسران لینڈ مافیا سے مل کر ان کی نجی ملکیتی زمین پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ تحصیدار نے درخواست گزار کی ملکیتی زمین کی نشاندہی کر دی یے.جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ صوبہ پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے,,,پولیس کے اعلی افسران قانون پر عمل درآمد کرانے کی بجائے لینڈ مافیا سے مل کر شہریوں کو تنگ کرنےمیں مصروف ہیں. عدالت نے کیس کی سماعت انیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا.