Live Updates

پاکستانی کھلاڑیوں کے کنگ خان کے ڈائیلاگز پر فنکاری کے جوہر

جمعہ 18 مارچ 2016 14:18

پاکستانی کھلاڑیوں کے کنگ خان کے ڈائیلاگز پر فنکاری کے جوہر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے بڑے معرکے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو پرسکون کرنے کے لیے شارخ خان کے ڈائیلاگز پرفنکاری کے خوب جوہر دکھائے۔ثانیہ کا دل چرانے والے شعیب ملک واقعی ہی بڑے دل والے ہیں ، شارخ خان کے ڈائیلاگز بولے اور ثانیہ کی ناراضگی کا خیال بھی رکھا۔

(جاری ہے)

دیوداس بنے سرفراز کی فنکارانہ صلاحیتوں کے تو سب دیوانے ہو گئے۔ سات اعشاریہ ایک فٹ لمبے محمد عرفان کو دیکھنا ہی مشکل ہے ان کو تو پکڑنا بھی دور کی بات ہے ، ڈان کا ڈائیلاگ بول کر محمد عرفان نے سب کا دل جیت لیا۔باوٴلنگ کوچ اظہر محمود نے بھی دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا سین یاد کیا۔محمد نواز نے کنگ خان کی فلم کا ڈائیلاگ بول کر داد وصول کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات