قومی کر کٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کر کٹرز نے پاک بھارت معرکے میں گرین شر ٹس کو فیورٹ قرار دیدیا

جمعہ 18 مارچ 2016 14:23

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کر کٹرز نے پاک بھارت معرکے میں گرین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کر کٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں گرین شر ٹس کو فیورٹ قرار دیدیا،سابق کر کٹر اعجاز احمد اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف میچ جیت کر انہیں ورلڈکپ سے باہر کر سکتا ہے،پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا،قومی ٹی متحد ہو کر کھیلی تو جیت گرین شرٹس کا مقدر بنے گی،موجودہ حالات میں بھارت کی نسبت پاکستان ٹیم زیادہ فیورٹ ہے،پاکستان کو پہلا میچ جیتنے کا ایڈوانٹیج اور بھارتی ٹیم پہلا میچ ہارنے پر پریشر میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اعجاز احمد نے شاہینوں کو بھارتی ٹیم کے گرے ہوئے مورال سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت پریشر میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو اہم میچ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کا مورال ڈاون ہے۔ پاکستانی ٹیم بلے بازی، فیلڈنگ اور باولنگ میں عمدہ کارکردگی سے میچ جیت کر میزبان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔

اعجاز احمد نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کرنا ہے تو کرکٹ کے میدان میں کرلیا جائے۔ اب بھی کھلاڑیوں کو اسی جذبے سے میدان میں اترنا ہو گا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں انہیں اب سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو پاکستان جیسا پیار دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔دوسری جانب پاکستان کے سٹار باؤلر اور یارکر سپیشلسٹ عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اعصاب قابو میں رکھے تو پھر فتح شاہینوں کا مقدر بنے گی۔

آفریدی رنز کریں یا نہ کریں مخالف ٹیم پر ان کا بہت دباؤ ہوتا ہے، پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا۔ شاہینوں نے دباؤ برداشت کر لیا تو پھر انہیں اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا۔عمر گل کا کہنا ہے کہ آفریدی میچ ونر ہیں۔ ان کی موجودگی میں مخالف کیمپ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ عمر گل کا کہنا ہے کہ ہوم گر و نڈ اور ورلڈکپ میں فتوحات کا ریکارڈ برقرار رکھنے کا دباؤ اس مرتبہ بھارتی ٹیم پر ہو گا۔