قومی کر کٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کر کٹرز نے پاک بھارت معرکے میں گرین شر ٹس کو فیورٹ قرار دیدیا
جمعہ 18 مارچ 2016 14:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کر کٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں گرین شر ٹس کو فیورٹ قرار دیدیا،سابق کر کٹر اعجاز احمد اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف میچ جیت کر انہیں ورلڈکپ سے باہر کر سکتا ہے،پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا،قومی ٹی متحد ہو کر کھیلی تو جیت گرین شرٹس کا مقدر بنے گی،موجودہ حالات میں بھارت کی نسبت پاکستان ٹیم زیادہ فیورٹ ہے،پاکستان کو پہلا میچ جیتنے کا ایڈوانٹیج اور بھارتی ٹیم پہلا میچ ہارنے پر پریشر میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اعجاز احمد نے شاہینوں کو بھارتی ٹیم کے گرے ہوئے مورال سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت پریشر میں ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو اہم میچ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کا مورال ڈاون ہے۔ پاکستانی ٹیم بلے بازی، فیلڈنگ اور باولنگ میں عمدہ کارکردگی سے میچ جیت کر میزبان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔
اعجاز احمد نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کرنا ہے تو کرکٹ کے میدان میں کرلیا جائے۔ اب بھی کھلاڑیوں کو اسی جذبے سے میدان میں اترنا ہو گا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں انہیں اب سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو پاکستان جیسا پیار دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔دوسری جانب پاکستان کے سٹار باؤلر اور یارکر سپیشلسٹ عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اعصاب قابو میں رکھے تو پھر فتح شاہینوں کا مقدر بنے گی۔ آفریدی رنز کریں یا نہ کریں مخالف ٹیم پر ان کا بہت دباؤ ہوتا ہے، پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا۔ شاہینوں نے دباؤ برداشت کر لیا تو پھر انہیں اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا۔عمر گل کا کہنا ہے کہ آفریدی میچ ونر ہیں۔ ان کی موجودگی میں مخالف کیمپ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ عمر گل کا کہنا ہے کہ ہوم گر و نڈ اور ورلڈکپ میں فتوحات کا ریکارڈ برقرار رکھنے کا دباؤ اس مرتبہ بھارتی ٹیم پر ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.