وزیراعظم کی صدارت میں ملکی سلامتی کی صورتحال بارے اعلیٰ سطحی اجلاس ‘اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 مارچ 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں سلامتی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں جاری فوجی آپریشن میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور شرکاء نے فوجی آپریشن میں نمایاں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ملک سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :