اسلام آباد ‘انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی
ملزمان کے طبی معائنے اور رہائی کیلئے درخواست دائر
جمعہ 18 مارچ 2016 14:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی جبکہ ملزمان کے طبی معائنے اور رہائی کے لئے درخواست بھی دائر کردی گئی ۔ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں عدالت سے پراسیکیوٹر مقرر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی ہے۔ ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
ملزم خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کی رہائی اور میڈیکل کرانے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی تھی۔وکیل صفائی منصور آفریدی نے کہا کہ ملزمان کو گزشتہ تین سماعتوں پر عدالت پیش نہیں کیا گیا اور ایف آئی اے کی جانب سے چالان بھی عدالت میں جمع نہیں کروایا جارہا۔جس پر عدالت نے معظم علی کی درخواست ضمانت سمیت تمام درخواستوں کی مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.