بے نظیر بھٹو کو حکیم اللہ محسود کے محافظ نے قتل کیا۔ نیا انکشاف ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 14:33

بے نظیر بھٹو کو حکیم اللہ محسود کے محافظ نے قتل کیا۔ نیا انکشاف ہو گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران مجھے افغان فیز پر نظر رکھنے والا ایک نمائندہ ملا جس نے انکشاف کیا کہ سابق گورنر پنجاب کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو طالبان قبائلی علاقہ میں اپنی سیف ہیون دیگر اغوا کیے گئے افرادمیں لے گئے ، جہاں ایک سے دو ماہ کے بعد ایک دن طالبان کے لیڈر حکیم اللہ محسود آئے ، اس جگہ طالبان کے جو جنگجوموجود تھے وہ ان کا ہاتھ چومنے لگے ۔

یہ دیکھ کر شہباز تاثیر نے دریافت کیا کہ یہ کون ہیں ؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ ہمارے لیڈر ہیں ۔ حکیم اللہ محسود کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جس نے ان حالات میں بھی اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔

(جاری ہے)

شہباز تاثیر کے بارے میں معلوم ہونے پر وہ شخص نقاب اتار کر ان کے پاس آیا اور کہا کہ لڑکے میرا چہرہ پہچان سکتے ہو؟ جس پر شہباز تاثیر نے انکار کیا ۔

شہباز تاثیر کا انکار سن کر مذکورہ شخص نے محترمہ بے نظیر بھٹو ، سلمان تاثیر ، مشرف اور آصف زرداری سمیت اپنے دیگر مخالفین کے سے متعلق مغلظات کہے اور کہا کہ تمہیں پتہ ہونا چاہئیے کہ میں کون ہوں، میں وہ ہوں جس نے بے نظیر بھٹو کو قتل کیا تھا اور میری تصاویر تک میڈیا پر دکھائی گئیں۔ نقاب پوش شخص نے کہا کہ میں یہاں زندہ سلامت ہوں اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ چودرہ غلام حسین نے بتایا کہ بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ وہ شخص حکیم اللہ محسود کا ذاتی محافظ تھا۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں: