گھگرپھاٹک کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم ‘ دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ‘ بارہ زخمی

جمعہ 18 مارچ 2016 14:37

دھابیجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) گھگر پھاٹک کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دھابیجی میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور وین میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :