چین ویتنام کو خشک سالی سے بچانے کیلئے پانی فراہم کرے گا

ویتنام کا ساڑھے چار لاکھ ہیکٹر رقبہ خشک سالی کا شکار ہے

جمعہ 18 مارچ 2016 14:41

ہینوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین ویتنام کو خشک سالی سے نجات دینے کیلئے اپنے ڈیموں سے پانی فراہم کرے گا ، اس کی درخواست باقاعدہ طورپر ویتنام کی وزارت زراعت اور دیہی ترقی نے چین سے کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چین جنگ ہانگ ڈیم سے ویتنام کے زیر یں علاقے میکانگ کو 10اپریل تک پانی فراہم کرے گا جس سے اس علاقے میں خشک سالی کو دور کرنے میں مدد ملے گی ، ویتنام نے کہا ہے کہ ڈیم سے 27سے 54فیصد تک پانی ویتنام کے می کانگ ڈیلٹا کو فراہم کیا جائے گا جو دو سے تین ہفتے میں اس علاقے میں پہنچ جائے گا ، میکانگ کے علاقے میں ممالک خشک سالی کا شکار ہیں جن میں لاؤس اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں ۔

میکانگ ریورکمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں کو پانی فراہم کرنے کو ترجیح دے تا کہ ان علاقوں کی خشک سالی ختم ہو سکے ،ویتنام کے اس علاقے میں ایک لاکھ 60ہزار ہیکٹر رقبے پر کاشت شدہ چاول کی فصل کو پانی کی شدید ضرورت ہے جبکہ 2لاکھ 90ہزار ہیکٹر رقبے پر باغات بھی خشک سالی کاشکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق اگر ویتنام ڈیلٹا میں پانی فراہم نہ کیا گیا تو اس سے ویتنام کو 222ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جبکہ علاقے کے 13بڑے شہر بھی پانی کی کمی کا شکار ہیں ۔

یاد رہے کہ چین اور می کانگ ایریا میں پانچ دوسرے ملک اچھے دوستوں اور اچھے ہمسایوں کی طرح رہ رہے ہیں اور وہ فطری طورپر ایک دوسرے کے تعاون کے محتاج ہیں ،دریائے میکانگ چین میں بہہ رہا ہے تا ہم یہ میانمار ،لاؤس ، تھائی لینڈ ، کمبوڈیا اور ویتنام کے علاقوں سے گزر کر آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :