چین اور بیلارس کے درمیان بغیر ویزا آمدورفت اپریل سے شروع ہو گی

جمعہ 18 مارچ 2016 14:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین اور بیلارس کے درمیان ویزا کے بغیر سیاحوں کی آمدو رفت اپریل سے شروع ہو جائے گی ، چین نے اس سلسلے میں تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے جبکہ بیلا رس بہت جلد یہ کارروائی مکمل کر لے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات بیلا رس کے کھیل اور سیاحت کی وزارت کے ڈائریکٹر نے بتائی ہے ، اس سلسلے میں دونوں ممالک ایک مشترکہ سیاحتی کمپنی قائم کریں گے ، چینی سیاحوں کو پہلے ہی بیلارس میں ویزا کے بغیر 72گھنٹے کی انٹری کی اجازت حاصل ہے ، یہ ضابطہ ان چینی سیاحوں کیلئے ہے جو چین سے براہ راست پروازوں کے ذریعے بیلا رس پہنچتے ہیں ، اگر ان کے پاسپورٹوں پر یورپی یونین کے کسی رکن کا کارآمد ویزا لگا ہو تو انہیں کسی مزید ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تا ہم اب چین بیلارس کے لئے بھی ایسی ہی سہولتیں فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :