بھارتی افواج نے مزید 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

جمعہ 18 مارچ 2016 14:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ میں مزید 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنڈوارہ میں غاضب بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور سر چ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔علاقے میں بھارتی افواج گھروں کی تلاشی بھی لی ۔ ادھر بھارتی میڈیا نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق مسلح حریت پسند تنظیم سے تھا جبکہ حریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :