داعش انسانیت کیخلاف جرائم اور نسل کشی کی ذمہ دار ہے ،امریکہ

جمعہ 18 مارچ 2016 14:47

واشنگٹن/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ داعش یزیدیوں، عیسائیوں اور شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی مرتکب ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ دولت اسلامیہ نے خود نسل کشی کا د عوی کیا ہے، اس کے علاوہ وہ نظریاتی اعتبار سے اور اپنے اعمال سے بھی نسل کش ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تنظیم شام اور عراق کے علاقوں میں انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی ذمہ دار ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اس نتیجے پر مختلف ذرائع سے معلومات ملنے کے بعد پہنچا ہے، تاہم انھوں نے اس بارے میں مطلع نہیں کیا کہ اس اعلان کے بعد امریکہ کی مشرق وسطی میں پالیسی میں کوئی تبدیلی ہوگی۔ا نہوں نے کہا ان جرائم کا نام لینا اہم ہے لیکن اس سے زیادہ اہم ان کو روکنا ہے۔داعش نے عراق میں یزیدی برادری پر حملوں کے بارے میں معلومات ہیں جن میں سیکڑوں مردوں اور لڑکوں کو ہلاک کیا گیا اور ہزاروں خواتین کو اغوا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :