ایف بی آئی مخبروں کوداعش کیلئے بھرتی کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 22 سال قید کی سزا
جمعہ 18 مارچ 2016 14:47
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مخبروں کو شام میں داعش میں بھرتی کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر کے 32 سالہ رہائشی مفید الفقیہ کو، دہشت گردوں کو نئے کارندے بھرتی کرنے کر کے دینے کی کوشش کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں حراست میں لیا گیا تھا، اور پراسیکیورٹرز نے اسے امریکا میں داعش کے لیے بھرتی کرنے کے الزام میں پکڑا جانے والا پہلا شخص قرار دیا تھا۔
پراسیکیوٹرز نے عدالت میں کہا کہ مفید الفقیہ نے داعش کا پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر پھیلایا، جبکہ دہشت گردوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے اور ایف آئی اے کے دو مخبروں کو بھرتی کرکے لڑائی کے لیے شام بھیجنے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ مفید الفقیہ نے داعش کے لیے بھرتی کیے جانے والے دونوں افراد کو شام لے جانے کے لیے لیپ ٹاپ اور کیمرا بھی دیا اور انہیں وہاں بحفاظت سفر کرنے کے طریقے بھی بتائے۔
ان کا کہنا تھا کہ الفقیہ نے دونوں افراد کو بحفاظت شام پہنچانے کے لیے یمن میں تیسرے شخص کو 600 ڈالر بھی ادا کیے۔مفید ایلفگیہ کو اسی دن سزا سنائی گئی جس دن امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ داعش مسیحیوں، یزیدیوں اور شیعہ افراد کے قتل عام میں ملوث ہے۔ایلفگیہ کو عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کے ایف بی آئی چیف ایڈم کوہن کا کہنا تھا کہ ہم مفید الفقیہ کو اگلی دو دہائیوں کے لیے قید رکھ کر خود کو کسی حد تک محفوظ تو محسوس کریں گے، لیکن اس کے باوجود ملک میں دہشت گردی کا خطرہ مسلسل برقرار رہے گامزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.