ہیڈ کو چ وقار یونس نے کپتان شاہد آفریدی کی جگہ پریس کانفرنس کرنے کی وجہ بتا دی

جمعہ 18 مارچ 2016 14:48

ہیڈ کو چ وقار یونس نے کپتان شاہد آفریدی کی جگہ پریس کانفرنس کرنے کی ..

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ وقار یونس نے کپتان شاہد آفریدی کی جگہ پریس کانفرنس کرنے کی وجہ بتا دی ۔ ہفتے کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ممالک کے کپتان پریس کانفرنس کرنے نہ آئے اور بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور پاکستان کی جانب ہیڈ کوچ وقار یونس میڈیا کا سامنا کرنا آئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھارتی صحافی نے وقار یونس سے پوچھا کہ آفریدی پریس کانفرنس کرنے کیوں نہیں آئے جس پر لیجنڈری فاسٹ باؤلر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ لوگ ان سے بہت سخت سوال کرتے ہیں اسی لیے وہ نہیں آئے ہیں ۔