بھارت دباو میں ہے ، یقین ہے کہ کل کا میچ ہم جیت کر تاریخ رقم کریں گے ، وقار یونس
جمعہ 18 مارچ 2016 15:07
کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھارت کیخلاف ورلڈ کپ مقابلوں میں تاریخ بدلنے کے لیے پرعزم ،کہتے ہیں کہ پہلا میچ ہارنے والی بھارتی ٹیم پر ہم سے زیادہ دباؤ ہے ۔
(جاری ہے)
کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہفتے کو شیڈول مقابلے سے قبل پریس بریفنگ کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا باﺅلنگ اٹیک تقریبا ایک جیسا ہے ، ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیتنے سے تمام کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور ٹاپ آرڈر سمیت تمام بلے باز اچھی فارم میں ہیں ، جس جذبے کے ساتھ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی تھی اگر اسی جذبے کے ساتھ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے تو میزبان ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں ۔
وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ کلکتہ کی وکٹ اچھی ہے اس لئے امید ہے کہ کرکٹ مداحوں کو زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے میچ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم دباﺅ میں ہے ، ہم نے کھلاڑیوں کے ذہن میں بھی یہ بات بٹھا دی ہے کہ اس بار ہمیں جیتنا کر تاریخ بدلنی ہے ۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فاسٹ باولنگ اٹیک بھارت کی نسبت بہت بہتر ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.