بھارت دباو میں ہے ، یقین ہے کہ کل کا میچ ہم جیت کر تاریخ رقم کریں گے ، وقار یونس

جمعہ 18 مارچ 2016 15:07

بھارت دباو میں ہے ، یقین ہے کہ کل کا میچ ہم جیت کر تاریخ رقم کریں گے ، ..

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھارت کیخلاف ورلڈ کپ مقابلوں میں تاریخ بدلنے کے لیے پرعزم ،کہتے ہیں کہ پہلا میچ ہارنے والی بھارتی ٹیم پر ہم سے زیادہ دباؤ ہے ۔

(جاری ہے)

کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہفتے کو شیڈول مقابلے سے قبل پریس بریفنگ کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا باﺅلنگ اٹیک تقریبا ایک جیسا ہے ، ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیتنے سے تمام کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور ٹاپ آرڈر سمیت تمام بلے باز اچھی فارم میں ہیں ، جس جذبے کے ساتھ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی تھی اگر اسی جذبے کے ساتھ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے تو میزبان ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں ۔

وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ کلکتہ کی وکٹ اچھی ہے اس لئے امید ہے کہ کرکٹ مداحوں کو زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے میچ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم دباﺅ میں ہے ، ہم نے کھلاڑیوں کے ذہن میں بھی یہ بات بٹھا دی ہے کہ اس بار ہمیں جیتنا کر تاریخ بدلنی ہے ۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فاسٹ باولنگ اٹیک بھارت کی نسبت بہت بہتر ہے ۔