ماں اور بچہ کی صحت کے پیغام پر عمل درآمد کیلئے علماء کرام کا تعاون ناگزیر ہے، سیکرٹری بہبود آبادی خیبر پختونخوا
جمعہ 18 مارچ 2016 15:09
ہری پور۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری فضل نبی خان نے کہا ہے کہ ماں اور بچہ کی صحت کے پیغام پر عمل درآمد کیلئے علمائے کرام کا تعاون ناگزیر ہے، علماء کرام خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے عوام میں پائے جانے والے تحفظات کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دور کریں کیونکہ خیبر پختونخوا میں زچگی کے دوران اموات کی شرح دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ خیبر پختوا حکومت نے دیگر صوبوں سے پہلے محکمہ بہبود آبادی کی پالیسی سال 2015ء کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خاندانی منصوبہ بندی کا پیغام ہر علاقہ میں میں پہنچایا جائے گا، اس مہم میں علماء کرام سمیت معاشرہ کے دیگر لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے حوالہ سے علماء کرام کے کردار پر 2 روزہ انٹرنیشنل کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
کانفرنس میں ایران، انڈونیشیا اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مذ ہبی سکالرز اور ضلع ہری پور، نوشہرہ اور پشاور کے علماء کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل نبی خان نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے نیشنل پاپولیشن پالیسی بنائی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی اور اب بھی ہر آدھے گھنٹے میں ایک ماں زچگی کے دوران موت کا شکار ہو رہی ہے، اگر پاکستان کی آبادی اسی تناسب سے بڑھتی رہی تو 2050ء میں پاکستان کی آبادی 49 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔
اس موقع پر انٹرنیشنل سکالر ڈاکٹر راغب، رشان موسٰی، احمد جب اور ڈاکٹر میر علی نے بھی خطاب کیا۔ تقر یب کے پہلے روز صوبائی وزیر بلدیات عنایت الله خان ایڈووکیٹ، چےئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی برائے بہبود آبادی خیبر پختونخوا اسمبلی نسیم حیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔کانفرنس کے دوسرے روز ڈاکٹر خدیجہ عزیز اور ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مہر تا ج روغانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ بچہ کی مکمل غذا ہے، زچگی کے دوران ماں کے مر جانے سے بچہ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اکثر و بیشتر اچھے علاج کی عدم فراہمی، حفظان صحت کے اصولوں سے نا واقفیت اور دیگر بیماریوں کے باعث مائیں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتیں ہیں۔ تقر یب میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی عمران شاہ، ڈسٹر کٹ پاپولیشن آفیسر ہری پور بختیار خان و محکمہ بہبود آبادی کے صوبائی و ضلعی افسران اور فیملی پلاننگ کے افسران نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.