کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے،ڈاکٹر عارف علوی

جمعہ 18 مارچ 2016 15:13

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے‘ پانی کے منصوبے پر پیشرفت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوئس اکاؤنٹس کے حوالے سے سب سے زیادہ توجہ ہم نے دلائی ہے۔ میں نے ہی یہ سوال اٹھایا ہے۔ کے پی کے میں احتساب کی فکر کرنے والوں کو اپنے احتساب کی فکر کرنی چاہیے۔ سعودی عرب کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے صورتحال واضح ہونی چاہیے۔ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ اس منصوبے پر پیش رفت ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :