کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،محمد مزمل قریشی

جمعہ 18 مارچ 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محمد مزمل قریشی نے کہا کہ کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ماضی میں لگائے گئے آر او پلانٹس بند پڑے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔