حکومت ہر سال 10 مسیحیوں کو ویٹی کن سٹی بھجوانے کا سلسلہ بحال کرے،خلیل جارج

جمعہ 18 مارچ 2016 15:25

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) اقلیتی رکن خلیل جارج نے کہا ہے کہ حکومت ہر سال 10 مسیحیوں کو اپنے خرچے پر ویٹی کن سٹی بھجوانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نکتہ اعتراض پر خلیل جارج نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور اور کامران مائیکل نے ویٹی کن سٹی جاکر پوپ کو دعوت دی۔ ہم وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ پوپ جب یہاں آئیں گے تو اس سے بین المذاہب ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے روزے جاری ہیں۔ پہلے کی طرح دس مسیحوں کو حکومت اپنے خرچے پر ہر سال ویٹی کن سٹی بھجوانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے۔