تونسہ شریف میں پولیو ورکرز خاتون پر کتے چھوڑنے والوں کوگرفتار کیا جائے،طاہرہ اورنگزیب

جمعہ 18 مارچ 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ تونسہ شریف میں پولیو ورکرز خاتون پر کتے چھوڑنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نکتہ اعتراض پر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ تونسہ شریف میں پولیو ورکر خاتون پر کتے چھوڑ دیئے گئے یہ افسوسناک خبر اخبار میں شائع ہوئی ہے۔ جس نے یہ کام کیا ہے اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :