پاک ،بھارت ٹاکرا ، سپیڈ سٹار شعیب اختر اور وریندر سہواگ بھی تجزیہ کار بن گئے

جمعہ 18 مارچ 2016 15:37

پاک ،بھارت ٹاکرا ، سپیڈ سٹار شعیب اختر اور وریندر سہواگ بھی تجزیہ کار ..

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کل شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق قومی سپیڈ سٹار شعیب اختر اور سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے اپنا تجزیہ پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلنگ بھارت سے زیادہ بہتر ہے تاہم کولکتہ کی پچ بھی اچھی ہے اس لیے وہاں فاسٹ باؤلرز کو مار پڑے گی ، میچ میں ٹاس اہم کردار ادا کریگا اور ٹاس جیتنے والا پہلے بلے بازی کرسکتا ہے،میچ ہائی سکورنگ ہونا چاہیئے ۔

اس موقع شعیب اختر کے ساتھ موجود بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ کولکتہ میں سپنرز کیسی گیند کرتے ہیں ،میچ ہائی سکورنگ ہوگا تو ہی شائقین کرکٹ کو مزہ آئے گا ۔