تجربہ کار سری لنکا فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر

جمعہ 18 مارچ 2016 15:43

تجربہ کار سری لنکا فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء )تجربہ کار سری لنکا فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاستھ مالنگا نے حال ہی میں تقریبا ڈیڑھ سال بعد گھٹنے کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے بعد کم بیک کیا تھا تاہم ایونٹ سے قبل ایک بار پھر وہ اسی تکلیف میں دوبارہ مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ رو زافغانستان کیخلاف میچ بھی نہیں کھیلا ۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے انکی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔