افغانستان میں قیام امن تک یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا،پشاور کو سیف سٹی بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جلد کیمرے لگ جائیں گے‘دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں‘خاتمے کیلئے متحد ہیں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کاپشاور میں حاجی حلیم خان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب

جمعہ 18 مارچ 2016 16:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن تک یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا،پشاور کو سیف سٹی بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جلد کیمرے لگ جائیں گے۔وہ جمعہ کو پشاور میں حاجی حلیم خان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پشاور کو سیف سٹی بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جلد کیمرے لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو گا اس وقت تک یہاں بھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں، بہت جلد وفاقی حکومت سے رینجرز کے معاملے پر بات کروں گا۔