پاک، بھارت ،شائقین کرکٹ نے شام کے بعد کی تمام شیڈول مصروفیات منسوخ کر دیں

جمعہ 18 مارچ 2016 16:29

پاک، بھارت ،شائقین کرکٹ نے شام کے بعد کی تمام شیڈول مصروفیات منسوخ ..

لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ کے روز کولکتہ میں کھیلے جانے والا میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ نے ہفتہ کے روز شام کے بعد کی تمام شیڈول مصروفیات منسوخ کر دیں،رشتے داروں اور دوست احباب نے اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کیلئے ایکدوسرے کو مدعو کر لیا ،شائقین کرکٹ کو بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے انتظامات کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے شائقین کرکٹ نے آج ہفتہ کے روز شام کے بعد کی پہلے سے طے شدہ تمام سر گرمیاں منسوخ کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب بھی ایک دوسرے کو اپنے ہاں آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں خصوصی پکوان بھی تیار کئے جارہے ہیں ۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے بھی انتظامات کر لئے گئے ہیں اور اس کے لئے سکیورٹی بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف پولیس حکام نے پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین کرکٹ کے جشن منانے کیلئے شاہراہوں پر آنے کے پیش نظر پیشگی سکیورٹی انتظامات کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :