پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ،وزارتِ اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ نے یومِ پاکستان شایان شان طریقہ سے منانے ،نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ کرنے ،پاکستانی ثقافتی ورثہ سے روشناس کرانے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دے دیئے
جمعہ 18 مارچ 2016 16:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ،وزارتِ اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ نے یومِ پاکستان کو شایانِ شان طریقہ سے منانے اور نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ کرنے اور پاکستانی ثقافتی ورثہ سے روشناس کرانے کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد تحریک پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں پاکستان سے محبت کرنے اور خوشحالی کیلئے مسلسل محنت کرنے کے جذبات کو پیدا کرنا ہے۔
ان پروگراموں میں عوامی جمہوریہ چین کے فنکاروں پر مشتمل خصوصی ثقافتی طائفہ بھی شرکت کریگا جو 23مارچ کو دن 3 بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پاکستانی و چینی موسیقی اور رقص پیش کرینگے۔(جاری ہے)
23 مارچ کو شام 7 بجے اسی آڈیٹوریم میں پاکستان کے نامور گلوکار سائرہ نسیم، فضل جٹ، ندیم عباس لونے والا اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ اس کے علاوہ نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے ڈانسرز علاقائی رقص پیش کریں گے۔
جمعرات 24 مارچ کو دن 4 بجے پی این سی اے کا قومی پتلی گھر تحریک پاکستان کی کہانی پتلیوں کے زبانی پیش کریگا۔ صحت ، تعلیم اور ماحولیات پر خاکے بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ اسی روز شام 7 بجے خواجہ معین الدین کا شہرہ آفاق کھیل تعلیمِ بالغاں پیش کیا جائے گا جس میں معروف فنکار قوی خان، قاضی واجد ، باطن فاروقی، طاہر صدیقی، امتیاز علی کاشف اور غیاث مستانہ قومی ترقی کیلئے اتحاد تنظیم اور یقین محکم کی ضرورت کو نوجوانوں کے سامنے لانے کی کوشش کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.