چین میں نئے مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

جمعہ 18 مارچ 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ فروری میں بدستور پرجوش رہی ۔سروے کئے جانے والے اہم شہروں میں سے نصف سے زائد کے مطابق نئے گھروں کی قیمتوں میں ماہانہ اضافہ ہو رہا ہے ، فروری میں سروے کئے جانے والے 70بڑے اور درمیانے سائز کے شہروں میں نئے مکانوں کی قیمتوں میں 47 کے ماہانہ اضافہ ہوا جو گذشتہ سال کے 38سے اضافہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس) نے جمعہ کو بتائی ہے ۔ دریں اثنا 15شہروں نے نئے مکانوں کی قیمتوں نے ماہانہ کمی، کی اطلاع دی ہے ، این بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق نئے مکانوں کی قیمتیں جنوری کے 24سے کم رہیں ، سالانہ کی بنیاد پر 32شہروں میں نئے مکانات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 37میں کمی ہوئی ہے جو کہ جنوری کے مقابلے میں 25اور 45ہے ۔

متعلقہ عنوان :