لیبیا کی حکومت آئندہ چند دنوں میں تیونس سے طرابلس منتقل ہو جائے گی

جمعہ 18 مارچ 2016 16:43

طرابلس ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی حکومت آئندہ چند دنوں کے اندر اندر تیونس سے طرابلس منتقل ہو جائے گی۔ لیبیا کے وزیر اعظم فائزسراج نے یہ اعلان جمعرات کو اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

اْن کا کہنا تھا کہ طرابلس میں پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ چند مسلح گروپوں اور ا قوام متحدہ کے ساتھ بھی ایک ایسے سکییورٹی پلان پر اتفاق کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صدارتی کونسل اور اْس کی نامزد کردہ حکومت کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس منتقل کر دیا جائے گا۔ اِدھر فرانس نے اس منتقلی کے سلسلے میں لیبیا کی حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی پیکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :