میانمار میں نسلی امور کی وزارت کے قیام پر غور شروع

جمعہ 18 مارچ 2016 16:43

ینگون ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) آج میانمار کی نئی پارلیمان میں آئندہ حکومت کے دوران وزارتوں کی نوعیت میں بڑی تبدیلیوں پر بحث ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان تبدیلیوں میں نسلی امور کی ایک نئی وزارت کا قیام بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے کل جمعرات کو نو منتخب صدر تِن جو نے کہا کہ وہ کوئی ایک درجن وزارتیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار کی آبادی کا 30 تا 40 فیصد مختلف نسلی اقلیتوں پر مشتمل ہے، جو زیادہ تر سرحدی علاقوں میں آباد ہیں۔

متعلقہ عنوان :