بھارت میں مذہب تبدیل کرنے میں ہندو سرفہرست
جمعہ 18 مارچ 2016 16:44
احمد آباد۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ریاستی حکومت کو مختلف مذاہب سے ایسے 1,838 لوگوں کی درخواستیں ملی ہیں جو اپنا مذہب تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ان میں سے1,735 درخواستیں ایسے لوگوں کی تھیں جن کا مذہب ہندو تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے تبدیلی مذہب قانون کے تحت کسی بھی شخص کو مذہب تبدیل کرنے سے پہلے ضلع اتھارٹی کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔
ریاستی حکومت نے ان میں سے نصف لوگوں کی درخواستیں قبول نہیں کیں۔ صرف 878 لوگوں کو ہی مذہب تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی۔رپورٹ کے مطابق 1,735 ہندووٴں کے علاوہ 57 مسلمان، 42 عیسائی اور 4 پارسیوں نے بھی اپنا مذہب تبدیل نے کرکیلئے درخواست دی تھی۔(جاری ہے)
تاہم بدھ مت اور سکھ مذہب سے کسی قسم کی درخواست نہیں ملی۔ یہ درخواستیں بنیادی طور پر سورت، راجکوٹ، پور بندر، احمد آباد، جام بگر اور جونا گڑھ سے تھیں۔
ادھر پٹنہ سے اطلاعات ہیں کہ 300 ہندو افراد نے اپنے مذہب کو خیر باد کہتے ہوئے بدھ مت اختیار کر لیا ہے۔ ہندووٴں نے یہ اعلان بودھ گیا میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ہندو مذہب چھوڑنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہندو مذہب میں ذات کے نام پر دراڑ پیدا کی جاتی ہے۔ ہم لوگوں نے اس اونچ نیچ کے نظام سے نجات کیلئے ہندو مذہب کو چھوڑا۔ مذہب بدلنے والے افراد کا تعلق بہار، مہاراشٹر اور دیگر علاقوں سے تھا۔ مذہب تبدیل کرنے والے ان افراد میں 140 خواتین بھی شامل تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.