سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیووا نے بھی بھارت کے خلاف پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

جمعہ 18 مارچ 2016 16:48

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیووا نے بھی بھارت کے خلاف پاکستان کو فیورٹ قرار ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیووا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین مقابلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹیووا کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران دھونی الیون پر بہت زیادہ دباوٴ ہو گا کیونکہ گرین شرٹس کولکتہ میں کوئی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہاری اور یہی بات ان کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں پاکستانی ٹیم بہت زیادہ پرسکون ہو کرکھیلے گی جو بھارت کے لئے خطرناک ثابت ہوگا، کل کا میچ بھارتی کپتان دھونی کے لئے سب سے زیادہ مشکل مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھی بلیو شرٹس کے مقابلے میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں اہم مقابلہ ہوگا۔