شاہینوں کے دیوانے نے انوکھی آفر کیساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بس متعارف کروا دی

بھارت کیخلاف جیت اور ٹائٹل کے حصول پر پورے ایک مہینہ مفت گاڑی چلاوں گا،بس مالک

جمعہ 18 مارچ 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغازکیا تو شاہینوں کے دیوانوں نے ان سے محبت کے اظہار کی لائن لگا دی۔ ایک دیوانے نے تو قومی ہیروز سے اپنی بس نا صرف سجائی بلکہ انوکھی آفر کا بھی اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں کی اونچی اڑان دیکھ کر شائقین کے بھی پاوٴں زمین پر نہیں رہے بس کوایسا بنایا کہ سب حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

اندرون ملک چلنے والی بس کا فرنٹ ہو یا بیک، پوری باڈی شاہینوں کے لشکارے مار رہی ہے۔ گرین شرٹس پہنیمسافروں کے لئے بھی ہے خصوصی آفر۔بس مالک کا کہنا تھا کہ یہ تو کچھ نہیں بھارت کیخلاف جیت اور ٹائٹل کے حصول پر پورے ایک مہینہ مفت گاڑی چلاوں گا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بس کا نام دے کر قومی ہیروز سے سجی لاری سڑک پر آئی تو رش لگ گیا۔ مسافروں نے گرین شرٹس پہن کر سہولت فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی۔بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی گرین شرٹس پہن کر قومی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔