ملک دوبارہ کسی دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ‘ مشرف کو روکتے تو تب بھی یہ لوگ باتیں کرتے ‘ وفاقی وزیر احسن اقبال
جمعہ 18 مارچ 2016 16:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک دوبارہ کسی دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ‘عدالتی فیصلے کی روشنی میں پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ جنرل مشرف نے پہلے عدالتوں کو روندا پھرانہی عدالتوں میں پیش ہوئے، ہم نے پہلی مرتبہ آمر کو عدالت میں پیش ہونے ہر مجبور کیا ‘مشرف کو جانے سے روکتے تو تب بھی لوگ باتیں کرتے، مشرف میں عدالتوں کا سامنا کرنے کی اخلاقی جرات ہونا چاہئی تھی تاہم وہ ہسپتالوں میں چھپتے رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی اور ملک میں امن لوٹا ہے ایسے میں ہم کسی قسم کے دھرنے اور داخلی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہاکہ جنرل مشرف جن عدالتوں کو بوٹوں تلے روندتے تھے انہی عدالتوں کے آگے سرنڈر کیا،جنرل مشرف کو نہ جانے دیتے تو تنقید کرنے والے ہمیں کہتے کہ حکومت اپنی ضد اور انتقام کو آگے لائی ‘وہ سنگدل اور ظالم ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اب اگر عدالت نے انہیں رعایت دی ہے تو ہمارے پواس دو راستے تھے ‘ نہ جانے دیتے توظالم ‘اب جانے دئے ہے تو اعتراض کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف تو ملک میں شہزادوں کی طرح رہے ، ہمارے سروں پر تو انہوں نے دہشتگردوں والے ہڈ بھی پہنائے،ان میں خوداتنی اخلاقی جرات ہونی چاہئے تھی کہ ملک کے اندر رہتے اور مقدمات کا سامنا کرتے۔احسن اقبال نے کہاکہ پرویز مشرف بلوچستان اور فاٹا سمیت پاکستان میں کیئے گئے گناہوں کی پکڑ میں آئیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.