پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

جمعہ 18 مارچ 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ‘ طلباء کیلئے مختص لیپ ٹاپ اسٹاف ممبران کو بھی تھما دیے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ‘طلباء کیلئے مختص لیپ ٹاپ 100سے زائد اسٹاف ممبران میں تقسیم کئے گئے ہیں جس کا ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹس لیا اورا سٹاف ممبران کو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز واپس کرنا پڑے۔

دوسری جانب ترجمان پشاور یونیورسٹی کے مطابق کئی اسٹاف ممبرز نوکری کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں لیپ ٹاپ دیے گئے ‘یہ وضاحت ایچ ای سی حکام کو پیش کی گئی تو انہوں نے اسٹاف ممبران سے واپس لیے گئے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز انہیں دوبارہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعظم نے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے اسٹاف ممبرز کو آئندہ بھی لیپ ٹاپ کمپیوٹرز دینے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :