وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ‘ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی سے متعلق امور پر غورکیا

ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ اکھاڑپھینکا جائیگا ‘ اجلاس میں اتفاق

جمعہ 18 مارچ 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) عسکری و سیاسی قیادت نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ اکھاڑپھینکا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔

جلاس میں جاری عسکری آپریشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں آپریشن ضرب عضب پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاکہ آپریشن سے نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے پشاور میں دھماکہ کی پرزور مذمت کی جس میں سرکاری اہلکاروں کو شہید کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :