صوبے میں امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے ، پرویز خٹک
جمعہ 18 مارچ 2016 16:57
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن کو ناگزیرپرقر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے اور دیر پا امن کے قیام کیلئے قوم کو متحد ہو کر پامردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔وہ جمعہ کے روز نشتر آباد پشاور میں حاجی حلیم جان شہید کے چہلم کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کر رہے تھے ۔
سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینٹرز، سیاسی قائدین ، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ، تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور سماجی و کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی حلیم جان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی حلیم جان کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہاکہ حاجی حلیم کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی صوبے میں امن و عامہ کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے لیکن اس سے خوفزدہ ہو کر ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ متحد ہو کر اس کے خلاف لڑنا ہو گاانہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی سے نجات حاصل کرنے کیلئے منظم کوششیں جاری ہیں اور ہماری افواج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے پرعزم ہیں تاہم خطے میں حقیقی امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن کا ہونا ناگزیر ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ تاجر برادری کے شدید مطالبے پر اُنہوں نے وفاقی حکومت سے ایف سی واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ افغان سفیر سے افغان باشندوں کی رجسٹریشن اور انکے وطن واپسی سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کیا گیاہے انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں دیرپاامن کیلئے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کی اصل وجہ دہشت گردوں کو بیرونی فنڈنگ ہے جس کو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.