کل سے ایکسپو سنٹر میں شروع ہونیوالے پاک چائنہ بزنس فورم کے دوران سکیورٹی کے تمام ترممکن اقدامات اُٹھائیں گے ‘ لیاقت علی خاں
شہر میں اینٹی پولیو مہم کے دوران پولیوٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس اہلکارالرٹ ہو کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اسی طرح تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ ایس ایس پی آپریشنز
جمعہ 18 مارچ 2016 17:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ 19 مارچ سے ایکسپو سنٹر میں شروع ہونے والے پاک چائنہ بزنس فورم کے دوران شرکاء اور مہمانانِ خصوصی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس تمام ترممکن اقدامات اُٹھائے گی، شہر میں اینٹی پولیو مہم کے دوران پولیوٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس اہلکارالرٹ ہو کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اسی طرح تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر ، پولیو ٹیموں اور تبلیغی اجتماع رائیونڈمیں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حساس اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے اس موقع پر مزید کہا ہے19مارچ سے ایکسپو سنٹر میں شروع ہونے والا پاک چائنہ بزنس فورم 22 مارچ تک جاری رہے گا جس کیلئے ایکسپو سنٹر کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستوں پر پولیس اہلکارتعینات ہوں گے اور ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.