صوابی، جے یو آئی نے ہمیشہ سیکو لر قوتوں کا راستہ روکا ،آئندہ بھی ناپاک عزائم ناکام بنا دیگی،مولانا عطاء الحق درویش

جمعہ 18 مارچ 2016 17:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب اور ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ سیکو لر قوتوں کا راستہ روکا ہوا ہے اور آئندہ بھی ان کے ناپاک عزائم ناکام بنا دے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل رزڑ کے ورکرز کنونشن اور تحصیل لاہور کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق ، مولانا محمد ہارون حنفی ، مولانا جہانزیب ، مولانا انور زیب ،حاجی عصر خان ، مولانا مشتاق حسین ، مولانا چاند باچا ، مولانا سبز علی اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعرات چوبیس مارچ کی سہ پہر دو بجے ٹوپی ضلع صوابی میں جے یو آئی کے زیر اہتمام صد سالہ پیغام جمعیت کانفرنس کی کامیابی کیلئے ضلع بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہے جس میں مرکزی رہنما اور وفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم خان درانی اور ڈپٹی چیر مین سینیٹ عبدالغفور ر حیدری،صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان،نائب امیر مولانا عطاء الرحمن ، جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور دیگر رہنما شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ شریعت مخالف بل کی نوٹیفکیشن رکوا کر مولانا فضل الرحمن نے ایک با ر پھر دینی طبقے کے دل جیت کر صحیح معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کیا جے یو آئی نے ہمیشہ شریعت کے خلاف ہر فیصلے کا راستہ روکا ہے اور مستقبل میں بھی عوامی طاقت سے غیر شرعی بلوں کا راستہ روکیں گے انہوں نے کہا کہ ممتاز حسین قادری کو جس منصوبے اور مقصد کے لئے شہید کیا گیا اسے جے یو آئی نے ناکام بنایا ہے پی ٹی آئی کی ناقص کارکر دگی سے عوام مایوس ہے اس لئے عوام جے یو آئی کا رُخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت جے یو آئی کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :