الخدمت فاوٴنڈیشن پا کستان کا ہفتہ پا نی منا نے کا فیصلہ ،پروگرامز کا اعلان
واٹر فلٹریشن پلا نٹ کا افتتاحکل شاہ فیصل کا لو نی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کر یں گے
جمعہ 18 مارچ 2016 17:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) الخدمت فاوٴ نڈیشن پا کستان نے” عالمی یوم پانی ’“ کی مناسبت سے ہفتہ پانی منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
اس سلسلے صاف پا نی کی اہمیت اجا گر کرنے اور لوگوں میں شعور آگہی کیلئے متعد پروگرامز کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،کل 20 مارچ بروز اتوارشام ساڑھے 4 بجے شاہ فیصل کالونی میں واٹر فلٹریشن پلا نٹ کا افتتا ح کیا جائے گا ،پلانٹ کا افتتا ح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کر یں گے ،اس موقع پردیگر ذمہ داران بھی موجود ہوں گے ،الخدمت کے تحت پانی سے متعلق آگہی واک منگل 22 مارچ کو عسکری کالج ،بہادر آباد نز د عالم گیر مسجد سے منعقد ہو گی جس کی قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی یو نس بارائی اورچیئر مین یو نین کمیٹی جنید مکا تی کریں گے جبکہ شہر میں قائم الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹس کے تمام آپریٹرز کیلئے ورکشاپ 24 مارچ بروز جمعرات کو صبح 10 بجے منعقد ہو گی جس میں ڈاکٹر بشیر لا کھا نی لیکچر دیں گے ۔
ورکشاپ میں پلانٹس آپریٹر کو لوگوں میں صاف پا نی کی اہمیت اجاگر کرنے سے متعلق اگہی فراہم کی جا ئے گی ۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 22مارچ کو پا نی کا عالمی دن منایا جا تا ہے اور الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان نے ہفتہ پا نی منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.