کراچی ،سابق پولیس افسران کے خلاف اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت

ملزمان ظہیر مہیسر ،اکرم علی سمیت دیگر پر 26مارچ کو فرد جرم عائد کی جائیگی ،ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم

جمعہ 18 مارچ 2016 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) کراچی میں سابق پولیس افسران کے خلاف اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق پولیس افسران کے خلاف اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔ملزمان کو 16جنوری کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کے قبضے سے 2مغویوں کو بازیاب کرایا گیا تھا ۔ملزمان نے مغوی کوثر علی کے اہل خانہ سے 40ہزار 500روپے تاوان وصول کیا تھا ۔پولیس افسران نے مختلف علاقوں سے 3افرادکو اغوا کیا تھا ۔ملزمان ظہیر مہیسر ،اکرم علی سمیت دیگر پر 26مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :