راولپنڈی آرٹس کونسل میں چاہت ناز#کی کتاب ’میری چاہت پاکستان ‘ کی تقریبِ رونمائی
جمعہ 18 مارچ 2016 17:09
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) یوم ِ پاکستان کی تقریبا ت کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام معروف مصنفہ اورشاعرہ چاہت ناز#کی کتاب ’میری چاہت پاکستان ‘ کی تقریبِ رونمائی کا انعقادکیا گیا۔ممتازدانشورپروفیسرڈاکٹرمقصودجعفری نے تقریب کی صدارت کی اورسابق وفاقی وزیرجے سالک مہمانِ خصوصی جبکہ سینئرسی آرشمسی مہمانِ اعزازتھے۔
صدرادبی تنظیم سخنورآفتاب ضیاء نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔(جاری ہے)
چاہت ناز#کی کالموں پرمشتمل کتاب کوپاک فوج کے جوانوں اورشہداء کے نام کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمقصودجعفری کا کہنا تھا کہ چاہت کی کتاب وطن عزیزسے محبت کا اظہارہے ۔سابق وفاقی وزیرجے سالک کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام فروعی اختلافات بھلا کرایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے چاہت ناز#کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ کتاب میں فکرانگیزتحریں ہیں جن سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔تقریب سے سینئرسی آرشمسی اورایڈوکیٹ حفیظ الرحمان نے بھی خطاب کیا۔مصنفہ چاہت ناز# نے بھی اپنی زندگی کے تجربات بیان کئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.