ہم جنس پرستی جرم نہیں،بھارتی انتہا پسند ہندوتنظیم آر ایس ایس

ہم جنس پرستی پر سزاختم ہونی چاہیے،دتاتریہ ہوسبولے،بیان میں بھارت میں نیا تنازعہ شروع ہوگیا

جمعہ 18 مارچ 2016 17:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارت میں شدت پسند ہندو قوم پرست اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مربی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے کہاہے کہ ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق آر ایس ایس کے سینیئر رہنما اور جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسبولے نے ایک پروگرام میں کہا کہ ہم جنس پرستی کو کسی جرم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے اور اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں مانتا ہوں کہ اس سے اگر دوسرے لوگوں کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا، تو ہم جنس پرستی کے لیے کوئی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔اس ہندو قوم پرست رہنما کے اس بیان پر بھارت میں ایک تنازعہ شروع ہوگیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اس بیان سے بھارت میں اس بحث کو تقویت مل سکتی ہے جس میں ہم جنس پرستی کو کوئی جرم نہ ماننے کے حق میں دلائل دیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :