جہاز کے ذریعے مہاجرین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،چھ اسمگلر گرفتار
اسمگلر ایک چھوٹے ساخت کے طیارے کی مدد سے سات عراقی مہاجرین کو اٹلی منتقل کرنا چاہتے تھے
جمعہ 18 مارچ 2016 17:31
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)یونانی پولیس نے انسانوں کے اسمگلروں کے ایک گروپ سے وابستہ چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اسمگلر ایک چھوٹے ساخت کے طیارے کی مدد سے سات عراقی مہاجرین کو اٹلی منتقل کرنا چاہتے تھے۔ میسولونگھی میں مارے گئے اس چھاپے میں ایک پائپرطیارے کے علاوہ چونتیس ہزار چار سو تیس یورو، دو کاریں اور سات سو گرام منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق اس گروہ سے وابستہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہر مہاجر نے اس سفر کے لیے ان اسمگلروں کو ساڑھے چار ہزار تا ساڑھے سات ہزار یورو ادا کیے تھے، یونانی پولیس نے انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔(جاری ہے)
ولیس کے مطابق مغربی یونان کے علاقے میسولونگھی میں گرفتار کیے گئے ان اسمگلروں میں چار یونانی جبکہ دو عراقی باشندے شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اسمگلر ایک چھوٹے سے طیارے کے ذریعے مہاجرین کو یونان سے اٹلی لے جانا چاہتے تھے۔یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ مہاجرین میں بچے بھی شامل تھے۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی، جب یہ جہاز اڑنے ہی والا تھا۔اطلاعات ہیں کہ دو اسمگلروں نے ایتھنز میں موجود ان مہاجرین کو گاڑی کے ذریعے میسولونگھی پہنچایا تھا اور وہاں سے انہیں آگے منتقل کیا جانا تھا۔یونانی پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مہاجرین کو غیر قانونی طور پر چھوٹے ایئر کرافٹ کے ذریعے یونان سے دیگر مغربی یورپی ممالک منتقل کرنے والے انسانوں کے اسمگلروں کے ایک مجرمانہ گروہ کو پکڑ لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میسولونگھی میں مارے گئے اس چھاپے میں ایک پائپرطیارے کے علاوہ چونتیس ہزار چار سو تیس یورو، دو کاریں اور سات سو گرام منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروہ سے وابستہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.