پٹھان کوٹ حملہ،پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد طریقہ کار طے کیاجائے گا،راجناتھ سنگھ

جمعہ 18 مارچ 2016 17:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی خصوصی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد ایئربیس تک رسائی سمیت دیگر امور کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہواہے کہ پاکستان تحقیقاتی ٹیم بھارت آرہی ہے،ہم مکمل طورپر تیار ہیں۔پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس تک رسائی دینے یا نہ دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت آجائے تو طریقہ کار طے کرلیا جائیگا۔