پرویز مشرف علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں ٗ امید ہے وطن واپس آئینگے ٗ جام کمال خان

جمعہ 18 مارچ 2016 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں ٗ امید ہے وطن واپس آئینگے اور عدالتوں میں مقدمات کاسامنے کرینگے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملک کی اعلیٰ عدالت نے دی ہے وہ علاج کی غرض سے باہر گئے توقع ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے اور عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرینگے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے میچ میں عوام کی توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں ٗ دونوں اطراف کی عوام سب کام چھوڑ کر ٹی وی سکرین پر میچ دیکھنے کیلئے بیٹھ جاتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مورال بلند ہے ٗ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔ توقع ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی جب اچھا کھیل ہوگا تو عوام ان تنقید نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :