وارڈ نمبر8کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر جاکر حل کرانا میری اولین ترجیح ہے ،ارشد قریشی

جمعہ 18 مارچ 2016 18:18

راولپنڈی ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر8کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر جاکر حل کرانا میری اولین ترجیح ہے ،حلقہ ایم این اے ملک ابراراور کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے تعاون سے علاقے میں تعمیر و ترقی کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کارکنا ن اور اہلیان علاقہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں کے مسائل میرے پاس لیکر آئیں تاکہ انہیں حل کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر8ارشد قریشی نے اپنے آفس میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ارشد قریشی نے کہا ہے،جس طرح وارڈ نمبر8کے عوام نے مجھ پر اعتماد کااظہار کرکے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کرایا تھا اسی طرح میری بھی پوری کوشش ہے کہ عوام کے اعتماد پر جہاں تک ہوسکے پورا اتروں پوری وارڈ میں جہاں بھی مجھے گلیوں،نالیوں،سٹریٹ لائٹس ،پانی ،گیس سمیت جو بھی عوامی مسائل نظرآتے ہیں میں انہیں کینٹ بورڈ حکام او رای این اے ملک ابرار کے نوٹس میں لاکر جلد ازجلد حل کرانے کی کوشش کرتا ہوں اور اب تک کئی منصوبے مکمل کراچکا ہوں کچھ پر کام جاری ہے اور مزید پر فنڈز ملتے ہی کام شروع کرادیاجائیگا اس کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی ذمہ داری اہلیان علاقہ اور خاص کر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بنتی ہیں کہ وہ مجھے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ میں ان کے حل کیلئے اقدامات کرسکوں۔