سابق گورکھا فوجیوں کے نمائندوں کا برطانیہ سے زرِ تلافی اور مساوی پنشن کا مطالبہ

جمعہ 18 مارچ 2016 18:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) برطانوی فوج کے لیے خدمات انجام دینے والے سابق گورکھا فوجیوں کے نمائندوں نے پرنس ہیری کے دورہ نیپال کے موقع پر برطانیہ سے زرِ تلافی اور مساوی پنشن کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق گورکھا فوجیوں کے نمائندوں نے پرنس ہیری کے دورہ نیپال کے موقع پر برطانیہ سے زرِ تلافی اور مساوی پنشن کا مطالبہکیا ہے ۔

(جاری ہے)

گورکھا آرمی کے سابق فوجیوں کی تنظیم کے مطابق اس سلسلے میں ایک خط کھٹمنڈومیں برطانوی سفارت خانے کے حوالے کیا گیا ہے۔ گورکھا ریسرچ فانڈیشن کے سیکرٹری راجیش کولونگ نے کہا کہ سابق فوجی اور ان کے کنبے یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ دونوں عالمی جنگوں کے دوران ان کے عزیز کہاں کہاں مارے گئے۔ سابق فوجیوں کے تقریبا تین سو نمائندے ان فوجیوں کے لواحقین کے لیے زرِ تلافی بھی طلب کر رہے ہیں۔ اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورکھا فوجیوں کو وہ تنخواہ نہیں دی جاتی تھی، جو انگریز فوجیوں کو دی جاتی تھی۔ پرنس ہیری اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران سابق گورکھا فوجیوں کے دیہات کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :